ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کابینہ میں توسیع، 2 آزاد اراکین اسمبلی نے لیا وزیر کے عہدہ کا حلف

کرناٹک میں کابینہ میں توسیع، 2 آزاد اراکین اسمبلی نے لیا وزیر کے عہدہ کا حلف

Fri, 14 Jun 2019 23:21:15    S.O. News Service

بنگلورو، 14 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں ایچ ڈی کمارسوامی نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کی،جس میں دو آزاد امیدوار ممبران اسمبلی کو وزیر بنایا گیا۔آزاد ممبر اسمبلی آر شنکر نے کانگریس کی طرف سے اور ناگیش نے جے ڈی ایس کی جانب سے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر وجوبھائی والا نے راج بھون میں دوپہر قریب ایک بجے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے اراکین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔بتا دیں کہ کرناٹک میں کل 34 وزراء میں کانگریس کے 22 اور جے ڈی ایس کے 12 وزیر ہیں۔تین عہدے خالی تھے، آج کابینہ میں دو نئے وزراء کے شامل ہونے کے بعد بھی ایک عہدے خالی ہے۔کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت ہے، لہذا وزیر عہدوں کو لے کر دونوں کے درمیان معاہدہ ہے۔کابینہ میں شامل ہونے والے دو آزاد ممبر اسمبلی باہر سے کانگریس اور جے ڈی ایس حکومت کی حمایت کر رہے تھے۔بتا دیں کہ کرناٹک حکومت کا کابینہ توسیع پہلے 12 جون (بدھ) کو ہونا طے تھا، لیکن سینئر ادیب، اداکار گریش کرناڈ کے انتقال کی وجہ سے ریاست میں تین دن کا سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا تھا،جس کے بعد جمعہ کو کابینہ کی توسیع ہوئی۔


Share: